عام آدمی پارٹی (آپ) کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے
مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی، ان کی اہلیہ اور داماد کے بینک اکاؤنٹس، انکم
ٹیکس ریٹرن اور اس سے متعلق دیگر تفصیلات فراہم کرنے کی مانگ پر آج دہلی
ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔مسٹر کیجریوال نے اپنی درخواست میں مسٹر جیٹلی اور ان کے خاندان کے ارکان
کی 1999-2000 سے 2014-15 کے
درمیان مالی ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا
ہے تاکہ ان کے (مسٹر کیجریوال) اور پانچ دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف جیٹلی
کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے کو غلط ثابت کیا جا سکے۔سال 2013 تک تقریبا 13 برسوں تک ڈي ڈي سي اے کے صدر رہے مسٹر جیٹلی نے اپنے
دور اقتدار کے دوران مالی بدعنوانی اور بے ضابطگیوں سے متعلق آپ رہنماؤں
کے تمام الزامات کو سرے سے مسترد کیا ہے۔